turky-urdu-logo

ترکی کی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں بڑی کامیابی

ترکی نے 2021 ورلڈ لیفٹنگ چیمپین شپ میں 18 میڈل اپنے نام کر لیے۔

ترکش ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک کھلاڑیوں نے 18 گولڈ میڈ ل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشکنٹ میں ہونے والے اس مقابلے میں10 ترک آدمیوں اور 11 ترکش عورتوں نے حصہ لیا جنہوں نے 6 سونے،6 چاندی اور 6 طلائی تمغے ٹورنامنٹ میں اپنے نام کیے۔

ترک فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ 17 سال میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم 672 پوائنٹس حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ 608 پوائنٹس کے ساتھ روسی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 594 پوائنٹس حاصل کرکے امریکہ کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 مزید تاخیر کا شکار ہو گیا

Read Next

اقتصادی تعاون تنظیم کا کشمیر کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Leave a Reply