turky-urdu-logo

ترکیہ اور آذربائیجان کو ریلوے کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ، تعمیر کا آغاز

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان 224 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ عبدالقادر نے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔حکام کے مطابق اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ہر سال 55 لاکھ مسافر اس ریلوے کے ذریعے سفر کر سکیں گے، جبکہ 1 کروڑ 50 لاکھ میٹرک ٹن کارگو بھی بآسانی ترسیل کیا جا سکے گا۔ترکیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا

Read Previous

پاکستان ریلوے کا لاہور۔کراچی بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

Read Next

ترکیہ کی آٹوموٹو انڈسٹری کے بڑھتے قدم، فروخت 13 لاکھ گاڑیوں تک پہنچنے کا امکان

Leave a Reply