
ترکی کے شہر استنبول کے معروف سیاحتی مقام تقسیم سکوائر پر گزشتہ روز پاکستانی طلبہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا ۔طلبہ کو ترکش سیکورٹی اداروں نے وارننگ دی جس کے بعد کچھ طلبہ منتشر ہوگئے اور باقی مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے استنبول پولیس نے مظاہرین کو گھیرا ڈال کر گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا استنبول میں پاکستان قونصلیٹ کی کوششوں سے مظاہرین کو آج رہا کردیا گیا ہے۔
جس کے بعد پاکستان قونصلیٹ استنبول کی جانب سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے ۔
جس میں طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ترکی میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی، احتجاج ،مظاہرہ یا جشن کیلئے ترک اداروں سے قانون کے مطابق پیشگی اجازت لئے بغیر کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے ترکش قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو قانون کی گرفت میں جانا پڑے ۔