turky-urdu-logo

ترکی اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

ہیلتھ کیئر کی ایک نجی ترک کمپنی میڈیکل پارک اینڈ ہاسپٹل گروپ اور پاکستان کی رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان طبی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یُرداکل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان کی پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ترک سفیر احسان مصطفیٰ یُرداکل نے کہا کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ترکی پاکستان کی زراعت، تعلیم، دفاع اور صحت کے شعبوں میں مدد کر رہا ہے۔

ترکی ہر سال 150 پاکستانی طلبہ کو خصوصی اسکالرشپ پر ترکی میں تعلیم کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مثالی دوستی اب مختلف شعبوں میں بڑھ رہی ہے۔

 ڈاکٹر  نوشین حامد  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت  میڈیکل ٹورازم کے لیے کوشاں  ہے۔  بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جسکا  ابھی  پاکستان میں علاج موجود نہیں۔

 پاکستان میں ابھی طبی سہولیات کی کمی ہے لیکن حکومت پوری کوشش کر رہی   ہے کہ  اپنے ہیلتھ کیر سینٹرز کو اور مضبوط کیا جائے۔

تقریب میں شعبہ طب اور دیگر شعبوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Read Previous

ترک نژاد سائنسدانوں کو جرمنی کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا گیا

Read Next

ترک صوبے آرتین میں 60 جلے ہوئے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply