turky-urdu-logo

سیلاب متاثرین کی امداد: ترکیہ دیانت وقف اور اسلام آباد دینی خدمات مشاورت کا اقدام




مظفرگڑھ (پنجاب) — پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ کے قصبے پل رنگو میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں اسلام آباد دینی خدمات مشاورت اور ترکیہ دیانت وقف (TDV) کے تعاون سے منعقد کی گئیں۔


امدادی سرگرمیوں کے تحت خانیوال کی دیہات میں تقریباً ایک ہزار افراد کو گرم کھانے اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔ یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری ریلیف کا باعث بنا جنہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔


یہ منصوبہ ترکیہ دیانت امور کی صدارت (Diyanet İşleri Başkanlığı) کی سرپرستی میں عمل میں لایا گیا، جس سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ بھائی چارے اور مشکل وقت میں تعاون کی روایت کو مزید تقویت ملی۔


Read Previous

صدر ایردوان کی 2025-2026 تعلیمی سال کے افتتاحی تقریب میں شرکت

Read Next

پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے

Leave a Reply