ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے ایلومنی ایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی

تقریب کی میزبانی پاکستان میں ترک ایلومنی ایسوسی ایشن کے صدر جناب سیف الاسلام خان نے کی
یہ ایسوسی ترکی کے ادارے تعاون و باہمی امداد (ٹِکا) اور پریذیڈنسی فار ترکس ابروڈ اینڈ ریلیٹڈ کمیونیٹیز کے تعاون سے قائم کی گئی، سیف الاسلام حان کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کی ترک یونیورسٹیز تک تعلیم کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اب تک 3000 سے زائد پاکستانی گریجویٹس کے ساتھ ایسوسی ایشن نے رابطہ کیا ہے تاہم مزید طلبہ تک رسائی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کی یونیورسٹی کومسٹس کے ڈاکٹر جنید احمد نے ایلومنی کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس ادارے سے دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں میں تیزی آئے گی اور باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے

تقریب میں ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (TIKA) کے کنٹری کوآرڈینیٹر گوخان امت ،ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کے سربراہ ہارون اور طلباء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
