ترک کمپنی سیج ٹیوبی ٹیک اور راکٹسان کے مشترکہ طور پر تیار کردہ سوم جے کروز میزائل کے ایکسپٹینس ٹیسٹ جاری ہیں۔
سوم جے دراصل دوسرے سوم سیریز کے کروز میزائل سے سائز میں چھوٹا ہے اسکو ایف سولہ ، ففتھ جنریشن ایئر کرافٹ اور اقینجی ڈرون پر استعمال کیا جائیگا، اس میزائل کو اس سال کے آخر تک ترک فضائیہ کے باقاععہ حؤالے کردیا جائیگا۔
سوم جے کو خاص طور پر ہائیلی پروٹیکٹڈ لینڈ اور سی بیسڈ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکی رینج 280 کلومیٹر سے زائد ہوگی۔

ایک اور خبر کے مطابق گوکدوگان BVR فضا سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کا ایئر لانچڈ ٹیسٹ بھی بہت جلد متوقع ہے۔
گوکتوگ پراجیکٹ کے تحت تیار ہونیوالے شارٹ رینج ایئر ٹو ایئر میزائل بوزدوگان کا ایف 16 سے فائرنگ ٹیسٹ پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جبکہ اس بی وی آر میزائل کا یہ پہلا ایئر لانچڈ ٹیسٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ ترکی ان میزائلز سے اپنے امریکی ساختہ ایم ریم اور اے آئی ایم نائن میزائلز کو رپلیس کرنیکا ارادہ رکھتا ہے۔
آنیوالے عرصے میں اس میزائل کو دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ بھی کیا جائیگا۔
