turky-urdu-logo

ترکیہ فضائیہ کے کمانڈر کا دورہ پاکستان، اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں




اسلام آباد — ترکیہ فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال قاضی اوغلو نے 3 اور 4 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔


ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔


اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں ایوی ایشن، فضائی دفاع اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت مشترکہ فوجی مشقوں اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ اپنی قریبی دفاعی شراکت داری کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔


یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور قریبی دفاعی تعاون کو ایک نئی جہت دینے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
🇵🇰🤝🇹🇷

Read Previous

انقرہ میں پاکستان کا یومِ دفاع و شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Read Next

چین کا روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دینے کا اعلان

Leave a Reply