ترکی کے وزیر خزانہ نےکہا ہے کہ ترک معیشت رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سات فیصد شرح نمو کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے۔
صنعتی پیداوار میں دس عشاریہ سات فیصد کےساتھ 235ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ بے روزگاری دس عشاریہ سات فیصد کے ساتھ کم ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ترکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کیلئے کئی اقدامات کر رہا ہے۔
گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں مجموعی پیدوار میں 9.1فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس کی مجموعی پیدوار میں 11فیصد اضافہ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان اور سیاحت کےشعبے سے وابستہ کمپنیوںکو ایک سو پچاس ار ب لیرا تک قرصے فراہم کرے گی جن کم شرح سود وصول کی جائے گی۔ قرض کی اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔
