turky-urdu-logo

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید کی ترک وزیر دفاع یشار گولر سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


انقرہ — پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جُنید نے ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ فریقین نے دفاع، تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے ترک قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا، جبکہ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کو ایک قریبی دوست اور قابل اعتماد اتحادی سمجھتا ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Read Previous

ترک سفارتخانہ اسلام آباد میں یومِ ظفر کی تقریب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Read Next

ترکیہ قابض افواج پر فتح کی 103ویں سالگرہ منا رہا ہے

Leave a Reply