ترکیہ کے وزیر خارجہ، خاقان فیدان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماوں نےاس مشترکہ عزم کا اظہار کیا کہ، وہ باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر دو اتحادیوں کی حیثیت سے باہمی تعاون کریں گے۔
فیدان نے اپنے ہم منصب کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دو اتحادیوں کی حیثیت سے باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پرتعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فیدان کا کہنا تھا کہ ، ہم علاقائی امور پر ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
