
ترک وزیر خارجہ، حاقان فیدان نے قطر، دوحہ میں حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ، محمد درویش اسماعیل اور حماس کے سیاسی بیورو کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غزہ میں جاری انسانی بحران اور جنگ بندی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔
ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور متاثرہ شہریوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔