turky-urdu-logo

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کا اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ

ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تکین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیراوغلو سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پاکستان کے اندر ترکیہ کے تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر تکین نے سفارتخانے میں مختلف کمیشنز میں خدمات انجام دینے والے عملے سے بھی ملاقات کی اور ان کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے سفیر نذیر اوغلو اور ان کے ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں جاری تعلیمی منصوبے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر تکین نے سفارتخانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ، یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور مزید فروغ پائے گا۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کا وزیراعلی مریم نواز کے ہمراہ ملتان میں پاک-ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا افتتاح

Read Next

شام کی آزادی ہمارے لئے باعث خوشی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

Leave a Reply