turky-urdu-logo

ترک سفارتخانہ اسلام آباد میں ترک کھانوں کا اہتمام، ذائقوں، ورثے اور مہمان نوازی کا خوبصورت امتزاج

اسلام آباد میں جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے نے ترک کھانوں کے ہفتے کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد نہ صرف ترکیہ کے منفرد اور روایتی ذائقوں کو اجاگر کرنا تھا، بلکہ ترک ثقافت، مہمان نوازی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا بھی تھا۔

تقریب کے میزبان پاکستان میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو تھے جنہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ، ترک کھانے صرف لذت نہیں، بلکہ ایک ثقافتی ورثہ بھی ہیں جو دلوں کو جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ،ایک ساتھ کھایا گیا کھانا دلوں کو جوڑتا ہے، جیسا کہ ایک معروف ترک کہاوت ہے۔

اس موقع پر ترک پکوانوں کی ایک وسیع ورائٹی پیش کی گئی جس میں دونر کباب، منتی، قزاندیبی، بکلوا، پیٹی اور دیگر روایتی کھانے شامل تھے جنہوں نے مہمانوں کو گھر جیسا احساس دلایا۔ ہر نوالہ ترکیہ کی تہذیب و تمدن کی کہانی سناتا نظر آیا۔

شرکاء نے اس ثقافتی اور ذائقہ دار تجربے کو خوب سراہا اور ترک سفارتخانے کے اس اقدام کو خراج کی تعریف کی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بن رہا ہے۔

Read Previous

بھارت ہمارا بائیکاٹ تو کر سکتا ہے، پر ترکیہ اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتا، عصمت تاش

Read Next

ترکیہ اور پاکستان ہمیشہ قائم رہنے والے بھائی چارے کے دو نام ہیں، نور دلیجے

Leave a Reply