
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دو ترک کمپنیوں ایسلسان اور سیفائن شپ یارڈ نے دو نئے نیول ڈرونز کی تیاری شروع کردی ہے۔
ان میں سے ایک ان مینڈ اینٹی سب میرین وارفیئر بوٹ اور دوسری ان مینڈ سرفیس ویسل ہے۔
دونوں ویسلزچالیس ناٹس یعنی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 1100 کلومیٹر سے زائد کی رینج رکھتی ہیں۔
اب تک کی معلومات کے مطابق دونوں ان مینڈ سرفیس ویسلز چار دن تک سمندر میں رہ کر بغیر کسی ریسپلائی کے اپنے اپریشنز سر انجام دے سکتی ہیں۔ان ویسلز کو سرفیس وارفیئر کے علاوہ، الیکٹرانک وارفیئر، انڈر واٹر وارفیئر اور مائن وارفیئر اپریشنز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ان نیول ڈرونز پر راکٹسان کے ٹیکٹیکل میزائلز سسٹم کے علاوہ ایسلسان کی سٹیبلائزڈ مشین گن سٹیمپ بھی نصب ہے۔یاد رہے کہ ترک کمپنی میٹکسان پہلے ہی اولاق نامی ان مینڈ سرفیس ویسل بنا چکی ہے۔ جسکی سیریل پروڈکشن جاری ہے۔