turky-urdu-logo

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کا وفد سمیت لاہور چیمبر آف کامرس  کا دورہ

پاکستان کے لیے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے وفد سمیت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ اور دفاعی اتاشی نورالدین امیر بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر، میاں ابوذر شاد نے ترک سفیر کا استقبال کیا۔ اس دوران مختلف کاروباری افراد بھی موجود تھے۔

 میاں ابوذر شاد نے ترک سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ، پاکستان اور ترکیہ دو برادر ممالک ہے۔ ان دونوں میں کافی مماثلت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ، دونوں ممالک کے درمیان ریکارڈ تجارت کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے ترک سفیر سے مطالبہ کیا کہ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہیے۔ کیمیکل، ٹیکسٹائل، آٹو موبائلز سمیت زراعت اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں پاکستان اور ترکیہ مل کر بہترین مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے اس موقع پر کہا کہ، بحثیت سفارتخانہ ہم ایسے کسی بھی پیش رفت میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ، میرے خیال میں دونوں ممالک کو اکھٹے اشیاء بنانی چاہیے اور پھر ایک ہی پلیٹ فارم سے برآمد اور درآمد کے سلسلے کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ، ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کر کے بہت ترقی کر سکتے ہیں۔یہ باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔

Read Previous

پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان کا ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کے ہمراہ ‘ترک ایرو اسپیس پاکستان’ کا دورہ

Read Next

غزہ کے بحران کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے: روسی وزیر خارجہ

Leave a Reply