turky-urdu-logo

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کا ‘ترکیہ اردو’ آفس کا دورہ

پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ترکیہ اردو آفس، لاہور کا دورہ کیا جہاں پوری ٹیم کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ اردو کی میڈیا ٹیم اور کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ترک سفیر نے پاک ترک دوستی کے فروغ میں ترکیہ اردو کے کام کو سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے میں میڈیا اہم کردار کرتا ہے، ترکیہ اردو کا یہ مثبت چہرہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔

ترک سفیر نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کو خطے میں امن اور سلامتی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترکیہ کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Read Previous

ترک سفیر کا الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ، الخدمت کے رضا کار بن گئے

Read Next

دار ارقم اسکولز اسلام آباد میں ‘ تکمیل حفظ قران’ کی تقریب، ترک مشیر برائے  مذہبی امور اور مشیر تعلیم کی شرکت

Leave a Reply