turky-urdu-logo

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ: بھارت اور چین پر 100 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے




واشنگٹن/لندن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور چین سے آنے والی مصنوعات پر 100

فیصد تک کسٹم ڈیوٹی عائد کرے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق، ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ یورپی منڈیوں میں بھارت اور چین کی برآمدات مغربی صنعتوں کے لیے سخت مسابقت پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اگر سخت اقدامات نہیں کرتا تو یہ اس کی اپنی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔


ٹرمپ کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ پہلے ہی چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں ہے، جبکہ بھارت کی بڑھتی ہوئی برآمدات بھی مغربی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔


Read Previous

قطر میں حماس وفد پر اسرائیلی حملہ ، حماس کا باضابطہ بیان سامنے آگیا

Read Next

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی گرفتاریاں کرنے والے ممالک پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کر دیا

Leave a Reply