
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں كی تمام وفاقی فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی مظاہروں کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔ مظاہرین کو قید یا ان کے ملک بدر کردیا جائے گا۔
امریکہ کے اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کو صدر ٹرمپ شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہےہیں۔
صدرٹرمپ نے جنوری میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ان طلبا کو نکالنے کا حکم دیا گیا تھا جنہوں نے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔
فلسطینیوں کی حمایت میں ایسے مظاہرے دنیا بھر میں کیے گئے تھے اور امریکا میں ایسے مظاہروں کو فرسٹ امینڈمینٹ کے ذریعےآئینی تحفظ حاصل ہے۔