واشنگٹن — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے باہر تیار کی جانے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
فیصلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان بھارتی فلم انڈسٹری، یعنی بالی ووڈ کو اٹھانا پڑے گا، جو اپنی فلموں کی بڑی مارکیٹ امریکہ میں دیکھتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے بھارتی فلموں کی امریکہ میں نمائش نہ صرف مہنگی ہوگی بلکہ ان کی مقبولیت اور کمائی پر بھی براہِ راست اثر پڑے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "امریکی فلم انڈسٹری کو غیر منصفانہ مقابلے کا سامنا ہے، ہم اپنی انڈسٹری کی حفاظت کریں گے۔”
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ بھارت کی پالیسیوں اور معاشی اقدامات پر کڑی تنقید کر چکے ہیں۔ تازہ اقدام کو ماہرین امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک اور دراڑ قرار دے رہے ہیں۔
