turky-urdu-logo

جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے! ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ “بہت جلد ختم ہو سکتی ہے”، جبکہ انہوں نے اس فوجی مہم کو امریکا کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ریپبلکن ارکانِ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی فوجی کارروائی اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہے اور صورتحال تیزی سے ان کے حق میں جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف وسیع فضائی اور میزائل حملوں کا آغاز کیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، میزائل لانچرز اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی فوج کی کارروائی کو "مختصر مدت کی کارروائی” سمجھا جانا چاہیے جس کا مقصد خطے میں خطرناک عناصر کو ختم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس جنگ کی وجہ سے معیشت میں وقتی دباؤ ضرور آیا ہے، مگر جلد ہی معیشت دوبارہ تیزی سے ترقی کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے تقریباً 80 فیصد میزائل لانچرز تباہ کر دیے ہیں، جس کے بعد ایران کی میزائل صلاحیت بہت حد تک کمزور ہو چکی ہے۔

Read Previous

لبنان میں شہری علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال ،ہیومن رائٹس واچ رپورٹ میں انکشاف

Read Next

” ترکیہ اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ” صدر اردوان کا ایران کو سخت پیغام

Leave a Reply