turky-urdu-logo

"قید میں گزری ہماری زندگی کسی خوفناک فلم سے کم نہیں” شامی مہاجر خواتین پر مبنی ترک دستاویزی فلم کل ریلز ہو گی

تر ک نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی اپنی دستاویزی فلموں کی سیریز "آف دی گریڈ” میں ” شام کی قیدی خواتین: تشدد سے فرار ” کے عنوان سے قسط جاری کرے گا۔
یہ دستاویزی فلم دس سال سے شام میں جاری جنگ اور اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں شہید ہونے والوں ، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے اور تشدد کا نشانہ بننے والی قیدی خوتین کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کے ڈائریکٹر ایرمان یوکسل نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس دستاویزی فلم میں شام کی خواتین پر قید کے دوران ظلم وجبر کی داستان اور آزادی کے بعد نئی زندگی کے آغاز کی منظر کشی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر ٹی کئی سالوں سے شام میں ظلم وبربریت کا نشانہ بنے شامیوں کی آواز بنا ہوا ہے

جیل سے رہائی کے بعد ترکی ہجرت کر کے آنے والی شامی خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ "قید میں گزری ہماری زندگی کسی خوفناک فلم سے کم نہیں”۔ ہمیں بنیادی ضروریات بھی فراہم نہیں کی گئیں تھیں۔

میرا نامی شامی خاتون کی کہانی بھی فلم کا حصہ ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ رہائی کے بعد میرا نے ترکی آنے کا فیصلہ کیا۔ میرا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس قدر امید ہار چکی تھیں کہ انہوں نے تین بار خودکشی کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں، وہ جینا نہیں چاہتی تھیں۔
اسی طرح کی بے شمار داستانوں پر مبنی یہ فلم ٹی آر ٹی ورلڈ کی سیریز "آف دی گریڈ” میں 5 مئی کو نشر کی جائے گی

Read Previous

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حجر اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

Read Next

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقات

Leave a Reply