
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (پنجاب) کے وفد نے ترکش ایئر لائنر، لاہورکا دورہ کیا جہاں ترکش ایئر لائنز کے جنرل منیجر عمر اوندر نے ان کو خوش آمدید کہا۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد میں یوسف رضوی، صادق، علیم خان اور سلیم خان شامل تھے۔
وفد نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر عمر اوندرکا کہناتھا کہ، ترکیہ کی پاکستان سے وابستگی کسی سیاسی یا معاشی مفاد پر مبنی نہیں، بلکہ ایک سچے اور بھائی چارے پر مبنی تعلق کا مظہر ہے جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑے ہوئے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، جب دنیا مختلف مفادات کے تحت تعلقات قائم کرتی ہے، توترکیہ خالص دوستی، محبت اور مشترکہ اقدار کے تحت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ تعلقات سرحدوں سے ماورا ایک سچے اعتماد اور یگانگت کی بہترین مثال ہیں ۔ ان نے فخریہ انداز میں کہا کہ، پاکستان اور ترکیہ دو ممالک، لیکن ایک دل ہیں۔
عمر اوندر کا کہنا تھا کہ، پاکستان میں مجھے جو محبت، احترام اور خلوص ملا، وہ ناقابل فراموش ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ، ترکیہ ہر مشکل اور ہر خوشی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ہم ساتھ ہیں،ہم ایک ہیں۔
