turky-urdu-logo

سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ٹکا کے تعاون سے ٹریننگ اینڈ کنٹرول گرین ہاؤس کا قیام، ٹکا کے سربراہ ڈورسن علی یاساگا نے افتتاح کر دیا

ترکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی ٹِکا کے تعاون سے پاکستان کی قدیم ترین زرعی جامع سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ اینڈ کنٹرول گرین ہاؤس قائم کر دیا گیا۔


گرین ہاؤس کی افتتاحی تقریب ٹکا مڈل ایسٹ، ساؤتھ ایشیا ، پیسفک اور لاطینی امریکہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈورسن علی یاساگا، ٹکا کراچی کے کوارڈینیٹر خلیل ابراہیم اور سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں ٹکا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈورسن علی یاساگا نے پاکستان میں ٹکا کے زرعی پراجیکٹس کے بارے میں بتایا ، اور کہا کہ ” مجھے سندھ میں ٹریننگ اینڈ کنٹرول گرین ہاؤس قائم کرنے میں بے حد خوشی ہوئی۔”

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے ٹکا کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے تجربےکے بارے میں بتایا، اور کنٹرول گرین ہاؤس کے قیام پرٹکا کا شکریہ ادا کیا۔

ٹکا کے تعاون سے قائم کردہ یہ گرین ہاؤس مکمل الیکٹرانک سسٹم پر منحصر ہے ۔ یہ گرین ہاؤس طلباء اور اساتذہ کے لیے ریسرچ پراجیکٹس میں کافی حد تک معاون ثابت ہوگا۔

Read Previous

ٹکا کراچی کے کوارڈینیٹر کا پاکستان نیشنل میوزیم کا دورہ، مخطوطات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کا جائزہ لیا

Read Next

روس جانے والا آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ

Leave a Reply