turky-urdu-logo

ایران میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق

ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے  تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Read Previous

سوشل میڈیا کمپنیوں کو جلد سے جلد دہشتگرد مواد کو ہٹانہ ہوگا، یورپی یونین

Read Next

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 25 کڑور 80 لاکھ ڈالرز کی منظوری

Leave a Reply