
روسی اور یوکیرینی وزرا خارجہ 10 مارچ کو انطالیہ ڈپلومیسی فارم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے اعلان کیا کہ وہ 10 مارچ کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سے سہ فریقی میں ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا کہ وہ جمعرات کو انطالیہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا سے ملاقات کریں گے۔
وزارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو نے کہا کہ ان کی دونوں فریقین سے بات چیت میں دونوں وزراء نے مجھ سے اس میٹنگ میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم خاص طور پر امید کرتے ہیں کہ یہ ملاقات اس تنازع کے حل میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ امن اور استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہو۔”
ترکی نے متعدد بار حملوں سے پہلے اور بعد میں فریقین کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔