
ترکیہ میں ماہ رمضان المبارک کا کل پہلا روزہ ہوگا۔
ماہ رمضان المبارک کی پہلی نماز تراویح ، آج شام ملک بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے پہلے روزے کے لیے سحری آج رات ہو گی اور کل ماہ رمضان کی پہلی افطاری ہوگی۔
اس سال ماہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا۔
محکمہ مذہبی امور نے اس سال رمضان کا تھیم "رمضان اور یکجہتی” رکھا ہے۔
مساجد بھی اس بابرکت فضا کی تیاریوں میں مصروف ہیں جن کا مسلمان بڑی بے صبری سے سارا سال انتظار کرتے ہیں۔
ماہ رمضان کے موقع پر استنبول کے روحانی مراکز میں سے آیا صوفیہ اور ایوب سلطان کی مساجد کو بھی گلاب کے عرق سے دھو کر رمضان کے لیے تیار کیا گیا۔
صدر رجب طیب ایردوان6 فروری کو شدید زلزلوں سے متاثرہ علاقے قہرمان ماراش میں رمضان المبارک کی پہلی افطاری کریں گے۔
Tags: ترکیہ رمضان المبارک