رواں سال اولمپکس میں ترکش ایتھلیٹس نے 13 میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔ ترکی نے سب سے زیادہ میڈلز کراٹے میں جیتے ۔
1948 میں 12 میڈلز جیتنے کے بعد ترکی نے ٹوکیو اولمپکس 2021 میں 13 میڈلز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ترک ایتھلیٹس کی کراٹے میں کارکردگی سب سے بہترین رہی ۔کراٹے میں 4 میڈلز جیتنے والا ترکی واحد ملک ہے باقی کوئی بھی ملک کراٹے میں اتنے میڈلز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
ترک ایتھلیٹس نے کراٹے میں 3 کانسی اور ایک تانبے کا تمغہ جیتا ۔ اس کے علاوہ ریسلنگ میں 3 کانسی کے تمغے ترکی نے اپنے نام کیے۔
ترک ایتھلیٹ میتے گزوز نے تیز اندازی کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ میں اپنا نام کر لیا۔ خیال رہے تیز اندازی میں ترکی کا یہ پہلا تمغہ ہے۔
رواں سال اولپمکس میں ترک خاتون ایتھلیٹ بوس ناز چاکیروگلو نے باکسنگ میں تابنے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹ فرحت علی جان نے جمناسکٹس میں ترکی کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ جیتا۔
ترکی کے کل 13 میڈلز میں سے 11 مارشل آرٹس کے مقابلوں میں جیتے گئے ۔
