📍 انقرہ — صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے مقامی طور پر تیار کردہ کار ساز کمپنی ٹووگ (Togg) کے نئے ماڈل T10F کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

یہ گاڑی ترکیہ کی آٹو انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور مقامی انجینئرنگ کا شاہکار قرار دی جا رہی ہے۔ Togg T10F ایک مکمل الیکٹرک ماڈل ہے جس میں جدید ڈیزائن، اسمارٹ فیچرز اور پائیدار توانائی کے اصولوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ:
"ٹووگ نہ صرف ترکیہ کی انڈسٹریل ترقی بلکہ ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی علامت ہے۔”
یہ ماڈل ملک کے وژن "ترکیہ صدی” کے ہدف کی طرف ایک اور بڑا قدم ہے۔
تقریب میں ترک وزراء، صنعت سے وابستہ شخصیات اور نوجوان انجینئرز نے شرکت کی، جبکہ حاضرین نے اس اقدام کو ترکیہ کی مقامی انڈسٹری کی کامیابی قرار دیا۔

