turky-urdu-logo

ہر شعبے میں آج خواتین کام کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، ترک خاتون اول

ترک خاتون اول آمینہ ایردوان نے بزنس  وومینز کے ساتھ افطاری کی

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ترک خواتین کے آئیڈیاز کو سرحد پار سے پذیرائی ملی اور سرمایہ کاری حاصل ہوئی

انہوں نے مزید کہا  کہ ہماری خواتین ہمارا قیمتی اثاثہ  ہیں، ہر شعبے میں آ ج خواتین   کام کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

اس سے قبل آمینہ ایردوان نے Seyranbağları نرسنگ ہوم میں مقیم معمر شہریوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

وہ فرداً فرداً لوگوں سے ملیں اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میری خواہش ہے کہ کا مہینہ ہمارے لیے اپنے بزرگوں کی وفاداری کا قرض ادا کرنے کا سبب بن جائے”

Read Previous

پاک- ترک تعلق دل سے دل کا رشتہ ہے جو وقت اور جغرافیہ کی قید سے آزاد ہے، سفیر سائرس سجاد

Read Next

سعودی عرب: اذان کا عالمی مقابلہ ترک نوجوانوں نے جیت لیا

Leave a Reply