turky-urdu-logo

ٹیکا (TIKA)  کا فلسطین میں شہد کی مکھیاں پالنے کے شعبے میں تعاون کا منصوبہ

ترکیہ کی تعاون اور ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) نے فلسطین میں شہد کی مکھیوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔TIKA کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اس منصوبے کے لیے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب فلسطینی وزارت زراعت میں منعقد ہوئی۔
یہ منصوبہ،  فلسطینی بی کیپنگ کونسل، وزارت زراعت، وزارت تعلیم، بیرزیت یونیورسٹی اور عرب ایگریکلچرل انجینئرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کو شہد کی مکھیوں کی پرورش کی تربیت دینا ہے،  تاکہ وہ مہارت حاصل کریں اور روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔
اس کے ساتھ اس منصوبے سے  پولن، پروپولیس اور موم جیسی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ اور ان کی برآمد کو بھی  فروغ دیا جائے گا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں فلسطین کے مختلف علاقوں میں 8 زرعی پیشہ ورانہ ہائی اسکولز اور 13 زرعی صوبائی دفاتر کو شہد کی مکھیوں کے پالنے کے لیے مواد اور آلات فراہم کیے گئے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں رام اللہ، طولکریم اور حبرون کے زرعی پیشہ ورانہ ہائی اسکولز میں سالانہ تقریبا 300 اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر زراعت،  رزق سلیمیہ نے شہد کی مکھیوں کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شعبے کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔انہوں نے ترکیہ اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا اور  امید ظاہر کی کہ، یہ پروگرام غزہ میں بھی جلد شروع ہوگا۔

ترکیہ کے قونصل جنرل برائے یروشلم، اسماعیل چوبان اوغلو،نے کہا کہ، TIKA کے بڑے پیمانے پر منصوبے فلسطین کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس پروگرام کو خوراک کی حفاظت، معاشی ترقی اور روزگار کے لیے اہم قرار دیا۔

فلسطین میں شہد کی مکھیوں کا شعبہ زراعت کا ایک اہم حصہ ہے، جہاں 2500 سے زیادہ بی کیپرز سالانہ تقریبا400 ٹن شہد پیدا کرتے ہیں۔یہ شعبہ 5000 سے زیادہ افراد کو موسمی روزگار فراہم کرتا ہے۔

فلسطینی شہد اپنے منفرد ذائقے کے لیے مشہور ہے، لیکن محدود پیداوار کی وجہ سے یہ مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے اور صرف مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ برآمدات میں اس شعبے کا حصہ نہایت محدود ہے۔

Read Previous

چینی کمپنی ‘ڈیپ سیک’ کے نئے اے آئی ماڈل نے امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی

Read Next

آذربائیجان کی قیادت میں سی آئی سی اے کے تحت رواں سال 20 سے زائد تقریبات کا انعقاد

Leave a Reply