turky-urdu-logo

ٹکا کے تعاو ن سے قائداعظم یونیورسٹی میں انکیوبیشن اور لائبریری ڈیجیٹلائزیشن سینٹر کا افتتاح

ترک ادارہ برائے تعاون و امداد باہمی کے تعاو ن سے  اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی میں انکیوبیشن سینٹر اور لائبریری ڈیجیٹلائزیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر  محمد علی ،ٹکا  آرڈینیٹر محسن  بالچی اور دیگر اہم شحصیات نے شرکت کی۔

محسن بالچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  قائد اعظم یونیورسٹی میں ایک انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا مقصد پاکستان میں ترک کاروباری صلاحیتوں  کو منتقل کرنے ہے اور ملک میں کاروبار کا فروغ دینا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ ٹکا نے  یونیورسٹی کی جانب سے انکیوبیشن سینٹر کے لیے مختص کیے گئے ایریا  کی بحالی کام کیا اور سینٹر کے لیے درکار  آلات اور مواد جیسے کمپیوٹر، پرنٹرز، اور ڈیجیٹل ملٹی میڈیا سسٹم فراہم کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ انکیوبیشن سنٹر کے فعال ہونے کے ساتھ ہی، یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان ایک مضبوط تعاون  کی راہ ہموار ہو گی ، اس کے علاوہ  ٹیکنوپارک استنبول کے تعاون سے یونیورسٹی کے طلباء  اقر   انکیوبیشن سینٹر  سے جڑے افراد کے لیے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Read Previous

فارمولہ1 کی آٹھویں گراں پری آذربائیجان میں منعقد

Read Next

ترکیہ کو عالمی سطح پر بہترین حفظان صحت کا مرکز بنائیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply