
اسلام آباد:
ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TİKA) نے اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز (NIH کالونی) میں سولر پاورڈ الٹرافلٹریشن واٹر پلانٹ نصب کر دیا ہے، جس سے اسکول کی 1200 طالبات کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آئے گا۔
یہ منصوبہ TİKA کی جانب سے تعلیم اور پائیدار ترقی کے فروغ کے تحت شروع کیا گیا ہے، تاکہ طالبات کو صحت مند ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں


اس موقع پر ترک سفیر محترمہ صالحہ تُونا نے کہا کہ “صاف پانی تک رسائی ایک صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں بچیوں کے بہتر تعلیمی اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کے رشتے تعلیم، صحت اور پائیدار ترقی جیسے منصوبوں کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے نہ صرف اسکول بلکہ اردگرد کی کمیونٹی بھی صاف پانی کے فوائد سے مستفید ہوگی۔
پاکستانی حکام اور اسکول انتظامیہ نے TİKA کی جانب سے اس قابلِ قدر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔