turky-urdu-logo

ٹکا پاکستان کے صدر گوخان امت کا دورہ لاہور ، ترکی اردو کےآفس آمد

پاکستان میں ترکی کے ادارے برائے تعاون و باہمی امداد ٹکا کے کنٹری ڈائریکٹر گو خان امت نے لاہور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ترکی اردو کے لاہور آفس کا بھی وزٹ کیا۔
صدر ٹکا نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا


ٹکا اور ترکی اردو کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی
صدر گوخان کا کہنا تھا کہ ٹکا پاکستان کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے
جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی منصوبے شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ ترکی اردو کے پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے


ٹکا کے وفد نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کی بھی سیر کی

 

Read Previous

حرمین شریفین کی رونقیں مکمل طور پر بحال

Read Next

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات، بنگادیش میں ہندوں کے لیے خطرہ ، حسینہ شیخ

Leave a Reply