انقرہ/پشاور: ترکیہ اور پاکستان کی برادرانہ دوستی مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کا سہارا بنی ہوئی ہے۔ ترک تعاون و رابطہ ایجنسی ٹکا (TİKA) کی کنٹری ڈرائکٹر صالحہ تو نا کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ترکیہ اور پاکستان کی برادری صرف خوشی کے لمحات میں ہی نہیں بلکہ کڑی آزمائشوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔ ان شاء اللہ ہم یہ کٹھن دن بھی کندھے سے کندھا ملا کر گزاریں گے اور مل کر اپنے زخم بھرنے کی کوشش کریں گے
امدادی کاموں کے تحت آج 2,000 گرم کھانے تقسیم کیے گئے جن میں 1,000 بونیر اور 1,000 سوات میں متاثرین تک پہنچائے گئے۔ٹکا کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 15,000 گرم کھانے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔مقامی افراد نے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد مشکل گھڑی میں امید اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔


															