ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا کے کو آرڈینیٹر محسن بالچی نے کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن (KEF بسالی کیمپس) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران محسن بالچی نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد جاوید اور KEF کی پرنسپل میم طاہرہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں تنظیموں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریق خطے میں تعلیمی اقدامات کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔
دورے کے دوران محسن بالچی نے بچوں سے ملاقات بھی کی۔

