ترکیہ کی بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم ٹکا (TİKA) کے اسلام آباد دفتر کی صدر، صالحہ طونا نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
گزشتہ ہفتے ہونے والی باہمی ملاقات کے تسلسل میں ہونے والی اس نشست میں دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کے لیے اپنی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صالحہ طونا کا کہنا تھا کہ، انہیں مستقبل میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے تعلیمی اور ترقیاتی رشتوں کو مستحکم کرے گا۔
