turky-urdu-logo

ترکیہ کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت ڈاکٹر سردار جام کا ٹکا ہیڈ آفس کا دورہ

انقرہ —ترک سرکاری ترقیاتی ادارے ٹکا کے ہیڈ آفس، انقرہ میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت سردار جام کا خصوصی دورہ ہوا۔ اس موقع پر ٹکا کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے ماضی، حال اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار جام ماضی میں ٹکا کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں ادارے نے عالمی سطح پر کئی اہم فلاحی و ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ٹکا کی موجودہ قیادت نے ان کے تجربے اور رہنمائی کو ادارے کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:> "ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے سابق صدر اور موجودہ نائب وزیر سردار جام کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ان کا ٹکا سے تعلق محض عہدے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی وابستگی ہے جس نے ادارے کی شناخت عالمی سطح پر مضبوط کی۔”ٹکا نے سردار جام کے اس خیرسگالی دورے کو ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں وزارتِ ثقافت و سیاحت اور ٹکا کے درمیان باہمی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

Read Previous

استنبول میں روس-یوکرین امن مذاکرات، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف جنگ بندی کے ذریعے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے

Read Next

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان

Leave a Reply