turky-urdu-logo

رمضان المبارک میں ٹکا اسلام آباد کافلاحی اقدام، 3,700 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹکا) اسلام آباد نے رمضان المبارک کے دوران ایک قابلِ تحسین فلاحی اقدام کرتے ہوئے پاکستان بھر میں 3,700 سے زائد مستحق خاندانوں میں خوراک کے پیکجز تقسیم کیے۔

یہ سرگرمی ٹکا اسلام آباد کی سربراہ صالحہ تُونا کی قیادت میں انجام دی گئی، جس کا مقصد رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمدردی، یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر ٹیا کی ٹیم نے خوراک کے پیکجز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اس عمل میں شریک تمام کارکنوں کی محنت اور خدمات کو بھی سراہا۔ صالحہ تُونا نے کہا کہ اس فلاحی اقدام کی کامیابی میں ٹکا کے تمام ورکرز کی محنت اور لگن کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکا پاکستان میں عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور مستحق طبقات کی مدد کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی کیے جاتے رہیں گے۔

یہ اقدام رمضان المبارک کے دوران ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور معاشرے میں باہمی تعاون اور بھائی چارے کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔

Read Previous

امریکی و اسرائیلی حملوں کے تناظر میں ایران کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

Read Next

ترکیہ میں صحت کے شعبے میں نئے دور کا آغاز، ڈاکٹرز ڈے پر صدر ایردوان کا خطاب

Leave a Reply