turky-urdu-logo

گورنر خیبرپختونخوا کا ٹکا آفس کا دورہ ، کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا سے ملاقات

اسلام آباد میں ترک سرکاری فلاحی و ترقیاتی ادارے ٹکا (TİKA) کے دفتر میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ٹکا کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے پروگرامز اور دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران صالحہ تونا نے خیبرپختونخوا میں ٹکا کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جن میں تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کی سہولیات کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے منصوبے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہنر مندی کے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ٹکا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سہولیات پہنچانے پر توجہ دی جائے گی۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ٹکا مقامی حکومت کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، خواتین کی معاشی خودمختاری اور نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے نئے اقدامات کرے گا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو عملی منصوبوں کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام براہ راست ان کے ثمرات حاصل کر سکیں۔

Picture: tika islamabad

Read Previous

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں اقبال اکادمی کے وفد کا دورہ — مشترکہ ثقافتی و علمی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Read Next

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی سینیگالی وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات — تجارتی، دفاعی اور انسانی تعاون میں اہم پیش رفت

Leave a Reply