ترک ادارہ برائے تعاون و ترقی ٹکا کے تعاون سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں جدید سہولیات سے آراستہ "انادولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
یہ جدید لیب اعلی معیار کے تھری ڈی پرنٹرز، روبوٹکس، کوڈنگ، الیکٹرانکس اور ڈیزائن جیسے شعبوں میں تحقیق و ترقی کے لیے طلبہ اور محققین کو بے پناہ سہولیات فراہم کرے گی۔

افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو اور پرو ریکٹر اکیڈمک NUST ڈاکٹر عثمان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں ترکیہ اور پاکستان کے مابین دوستی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
