
پاکستان کے خوبصورت علاقے میرپور میں کسانوں کو جدید زراعت کی تربیت دینے کے لیے ترکیہ کے فلاحی ادارے ٹِکا کی جانب سے میرپور کے زرعی مرکز میں "ٹریننگ ہال” کا افتتاح کیا گیا۔
اِس ہال کی تعمیر کا مقصد پاکستان کے کسانوں کو جدید پیمانوں پر زراعت کی تربیت دینا اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔
ٹِکا کے زیرِ اہتمام اِس تقریب میں سربراہ ٹکا محسن بالچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاکستان میں زراعت کی جدت
ٹِکا کی جانب سے پاکستان میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹریننگ ہال کا افتتاح کیا گیا۔ یہ ٹریننگ ہال جدید بنیادوں پر تعمیر کیا گیا، اِس میں خوبصورت فرنیچر، اور اسمارٹ ٹریننگ کے لیے ملٹی میڈیا ڈیوائسز بھی فراہم کی گئیں۔
سربراہ ٹِکا محسن بالچی نے جدید ادویات چھڑکنے والے آلات اور دیگر زرعی آلات کا بھی جائزہ لیا۔ محسن بالچی کو میرپور زرعی مرکز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
