turky-urdu-logo

منظم ادارہ سازی، ٹکا نے بلقان میں 5000 منصوبے مکمل کرلیے

ترک ادارہ برائے تعاون و امداد باہمی (ٹکا) کے صدر سرکان کیالار نے اپنے خصوصی پیغام میں بلقان اور ٹکا کے درمیان مناسبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلقان اس جگہ کا نام ہے جہاں ہم، TIKA کے طور پر، ترک دنیا کے ساتھ مل کر اپنے منصوبوں کو تیز کرتے ہیں جہاں منظم ادارہ سازی کی بدولت اب تک تقریباً 5000 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

بلقان کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلقان جغرافیے اور رابطے کے حوالے سے ترکیہ کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی واحد خواہش بھی بلقان کا امن اور استحکام ہے۔ ان زمینوں نے پچھلی چوتھائی صدی میں بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں اور بہت سنگین قیمت ادا کی ہے۔

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹکا کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹکا کے طور پر، ہم اپنے منصوبوں کے ذریعے ایک خوشحال بلقان کے لیے کوشاں ہیں۔ کوکاک، شمالی مقدونیہ، غازی مصطفی کمال اتاترک کے والد کے گھر کی ازسر نو تعمیر اور "اتاترک میموریل ہاؤس” ٹکا کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔

ترکش کارپوریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی منصوبوں کی خصوصیات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر پروجیکٹ زندگی کو چھوتا ہے، شمالی میسیڈونیا کے ایک گاؤں کے اسکول کی تزئین و آرائش سے لے کر کوسوو کے سیرا تک تہذیب کی جھلک نظر آتی ہے جو مشترکہ ثقافتی ورثے کی اساس ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں صدر ٹکا نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ابھی بہت کام اور منصوبہ بندی باقی ہے لیکن ہم اس خوبصورت جغرافیہ کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جس طرح کل اور آج کرتے رہے ہیں۔۔

 

Read Previous

اپنی آخری سانس تک ترکیہ سے محبت کریں گے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کو مضبوط تر بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، صدر ایردوان

Leave a Reply