
اسلام آباد —ترک سرکاری فلاحی ادارے ٹکا کے اسلام آباد دفتر میں ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں سینیٹر شاہین خالد بٹ، پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل اور اُن کی ٹیم نے شرکت کی۔ اس وفد کا پُرتپاک استقبال ٹکا پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ صالحہ تونا نے کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں جاری فلاحی منصوبوں، کمزور طبقات کی بحالی، اور باہمی اشتراک سے چلنے والے سماجی ترقیاتی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں نے آئندہ مشترکہ اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔محترمہ صالحہ تونا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:> "ٹکا، ترکیہ کا سرکاری ترقیاتی ادارہ ہے جو پاکستان میں پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا ہے، اور پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر ہم اس مشن کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔”سینیٹر شاہین خالد بٹ نے ٹکا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا:> "ترکیہ اور پاکستان کی عوامی سطح پر دوستی کو ایسے ادارے اور شراکتیں حقیقی معنوں میں مضبوط کر رہی ہیں۔”