
ترکیہ کے ادارے ٹِکا کے کراچی کے کوارڈینیٹر خلیل ابراہیم نے پاکستان نیشنل میوزیم کراچی کا دورہ کیا۔نادر اوراق اور مخطوطات کو محفوظ بنانے کے لیے ٹِکا کے تحت جاری کام کا جائزہ لیا ، اورڈی جی نیشنل میوزیم ڈاکٹر عبدالعظیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹکا کے کوارڈینیٹر خلیل ابراہیم نے پاکستان نیشنل میوزیم کے ڈی جی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان میں نادر مخطوطات کو محفوظ بنانے کے لیے ٹِکا جلد ہی ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری قائم کرے گا۔”
