turky-urdu-logo

بلوچستان میں ترقیاتی تعاون کے فروغ پر بات چیت — صالحہ تونا کی سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج سے ملاقات

اسلام آباد: ترکی کی سرکاری ترقیاتی ادارے ٹیکا (TIKA) کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں تعلیم، صحت اور پانی کی فراہمی و صفائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صالحہ تونا نے کہا کہ ٹیکا کا مقصد بلوچستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔سینیٹر عمر گورگیج نے ٹیکا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ایسے اقدامات خوش آئند ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Picture: tika islamabad

Read Previous

تاریخی پیش رفت: 30 سال بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا دورہ

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کا یوم آزدی پاکستان پر خصوصی پیغام

Leave a Reply