turky-urdu-logo

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) کی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

پاکستان کے وسیع علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد، ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) اپنی ہنگامی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجاب کے اضلاع قصور، جھنگ، بہاولنگر اور مظفرگڑھ میں TİKA کی جانب سے بے گھر خاندانوں کو گرم کھانے اور فیملی ہائجین کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ٹی آئی کے اے کے موبائل کلینک کے ذریعے وزیرآباد/سیالکوٹ، قصور اور ملتان میں قائم کیے گئے ہیلتھ کیمپس میں کمزور طبقات کو مفت طبی معائنہ اور دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا (کے پی) کے اضلاع بونیر اور سوات میں بھی TİKA نے اسی طرح کی امدادی سرگرمیاں کی تھیں، جہاں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو گرم کھانے فراہم کیے گئے۔ بونیر میں موبائل کلینک کے ذریعے طبی خدمات مہیا کی گئیں اور عارضی شیلٹرز میں رہائش پذیر خاندانوں کو حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے فیملی ہائجین کٹس تقسیم کی گئیں۔

ٹکا پاکستان کی سربراہ صالحہ تونا نے قصور کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کی اور انکے غم میں شریک ہوئیں۔  صالحہ تونا نے متاثرین کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا جائزہ لیا اور پکے پکائے گرم کھانے کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا ۔

کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا کے مطابق پنجاب اور کے پی دونوں میں اپنی ہنگامی امدادی مہم کے تحت، TİKA کا ہدف ہے کہ 50 ہزار متاثرہ افراد تک گرم کھانے، ہائجین کٹس اور بنیادی طبی سہولیات پہنچائی جائیں۔ یہ کاوشیں نہ صرف پاکستان کے عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ TİKA مشکل وقت میں کمزور طبقات کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔

Read Previous

ترک اور پاکستانی مصنوعات ایک دوسرے کی مارکیٹ سے اچھا فائدہ اٹھا سکتی ہیں، وزیر تجارت پنجاب

Read Next

صدر ایردوان کا تحفہ — مقامی طور پر تیار کردہ Togg کا نیا ماڈل T10F پیش

Leave a Reply