turky-urdu-logo

ٹکا کی جانب سے بنیر میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فیملی ہائجین کٹس کی تقسیم جاری:صالحہ تونا




بنیر — ترکیہ کی ترقیاتی و امدادی ایجنسی ٹکا (TİKA) کی کنٹری ڈرائکٹر صالحہ تونا کی جانب سے پاکستان میں اپنی انسانی ہمدردی پر مبنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے بنیر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فیملی ہائجین کٹس تقسیم کیں۔


حکام کے مطابق یہ اقدام ان متاثرہ خاندانوں کی بنیادی صحت و صفائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔


ٹکا کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور انسانی امداد کا یہ سلسلہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔
مقامی افراد نے اس بروقت امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات آفات سے متاثرہ علاقوں میں صحت کے خطرات کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

Read Previous

شام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مخالفت کریں گے، شامی عوام کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تعاون جاری رہے گا: صدر ایردوان

Read Next

پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات ناقابلِ شکست ہیں، کوئی طاقت جدائی نہیں ڈال سکتی: ڈاکٹر احمد شاہدوف

Leave a Reply