turky-urdu-logo

ٹکا کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا کی پاکستان کے نئے قونصل جنرل استنبول خواجہ خرم نعیم سے ملاقات

اسلام آباد: ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹکا) کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا نے اسلام آباد میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل برائے استنبول، خواجہ خرم نعیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر صالحہ تونہ نے خواجہ خرم نعیم کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سماجی و ثقافتی تعاون اور ترقیاتی منصوبوں میں مزید شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔کنٹری ڈائریکٹر ٹکا نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی برادرانہ دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے اس تعاون کو نئی جہت دیں گے۔قونصل جنرل خواجہ خرم نعیم نے اس موقع پر ٹکا کی پاکستان میں فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ استنبول میں تعیناتی کے دوران وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Read Previous

چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا 21 اگست کو پاکستان کا دورہ

Read Next

پاکستانی آموں کے فروغ کے لئے انقرہ میں آم چکھنے کی تقریب

Leave a Reply