تین یورپی یونین ممالک آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تینوں ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ 28 مئی کو باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا کردیا جائے گا۔
ناروے کے وزیر اعظم جانس گیہر نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ دو ریاستی حل اب تک اسرائیل کے مفاد کا حصہ تھا۔
ناروے کی جانب سے اعلان کے بعد آئرلینڈ کے وزیر اعظم سمن ہیرس نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو بااثر بنانے کے لیے تمام ضروری ممکنہ اقدامات لیے جائیں گے
دوسری جانب اس اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ناورے اور آئرلینڈ سے اپنے نمائندوں کو ہنگامی بنیادوں پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت 27 یورپی یونین ممالک میں سے 8 ممالک فلسطین کوریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ تاہم، آئرلینڈ، ناروےا ور اسپین کے بعد یہ تعداد 11 ہوجائے گی۔
پوری دنیا کے ایک 140 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔ جنرل اسمبلی فلسطین کی بہ طور ریاست مکمل رکنیت کی حامی ہے تاہم، سلامتی کونسل میں امریکی ووٹ نے یہ رکنیت روک رکھی ہے۔
															